منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سوزوکی کی نئی سوئفٹ سپورٹس مارکیٹ میں پیش ،قیمت اور حیرت انگیزخصوصیات منظر عام پر

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کر۱چی(این این آئی)سوزوکی نے اپنی تھرڈ جنریشن سوئفٹ سپورٹس کو متعارف کرا دیا ہے ۔ جرمنی میں ہونے والے فرینکفرٹ موٹر شو کے دوران سوزوکی نے اپنی مقبول گاڑی سوئفٹ کے اس اسپورٹس ورژن کو متعارف کرایا ۔ پہلی بار اس گاڑی کو ایک ٹربو چارج فور سلینڈر انجن دیا گیا ہے جو کہ 1.4 لیٹر 138 ہارس پاور کے ساتھ ہے ۔اسٹینڈرڈ سوئفٹ 2017 کی طرح اس کے سپورٹس ماڈل کو بھی ڈرامائی ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ اپنی کارکردگی کو نئی سطح تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

اس کی فرنٹ گرل پہلے کے مقابلے میں اینگولر ہوگی جبکہ سٹینڈرڈ ماڈل کے مقابلے میں کم گول ہوگی ۔ گاڑی میں نیا رئیر بمپر اور ڈوئل ایگزاسٹ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔ اسی طرح سکس اسپیڈ مینوئل گیئر بکس سابقہ ماڈل کی طرح ہیں، تاہم کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ اس نئے ماڈل میں پہلے سے بہتر سسپنشن صارفین کے لیے زیادہ بہتر ہائی اسپیڈ اسٹیبلیٹی اور رائیڈ کا تجربہ فراہم کرے گا ۔کمپنی نے 4.2 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا جبکہ نئی ڈرائیور اسسٹ ٹیکنالوجی، فارورڈ ڈیٹیکشن سسٹم جس میں تاریکی میں ایک مونو کلر کیمرہ اور لیزر سنسر کام کرتا ہے ۔ اس ٹیکنالوجی سے ڈرائیور کے لیے گہری تاریکی یا دھند میں تصویری اور آڈیو وارننگ دی جاتی ہے اور اس کے بعد خودکار طور پر ایمرجنسی بریک لگ جاتے ہیں ۔ اس بار گاڑی کا وزن بھی 970 کلو گرام ہے اور یہ سابقہ سوئفٹ اسپورٹس سے 80 کلو کم وزنی ہے ۔سوزوکی نے فی الحال اس کی قیمت اور فروخت کی تاریخ کی تفصیلات جاری نہیں کیں تاہم اس کی قیمت 13 سے 16 لاکھ پاکستانی روپے کے درمیان ہونے کا امکان ہے تاہم اگر پاکستان میں آئی تو قیمت کا تعین ٹیکسز اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا ۔ اس سے پہلے رواں سال مارچ میں سٹینڈرڈ سوئفٹ 2017 کو جنیوا موٹر شو کے دوران متعارف کرایا گیا تھا ۔ 1328 سی سی کی یہ آٹو میٹک گاڑی پاکستان میں 13.8 لاکھ سے 15 لاکھ روپے میں فروخت کی جارہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…