پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

چیئرمین پی آ ئی اے سردار مہتاب کا پہلا کا رنا مہ ،ڈیرہ ائیرپورٹ مکمل بند کرنے کے احکامات

datetime 28  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (آن لائن ) چیئرمین پی آ ئی اے سردار مہتاب خان عباسی کا پہلا کارنامہ، اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے احکامات کو فراموش کرتے ہوئے ڈیرہ ائیر پورٹ کو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا درجہ دینے کی بجائے ڈیرہ ائیرپورٹ کو مکمل طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ڈیرہ ائیر پورٹ کو بند کرنے کی اطلاع ملتے ہی ڈیرہ کے عوامی، سیاسی، تجارتی ، سماجی، صحافتی اور وکلاء تنظیموں میں غم وغصے کی شدید لہر دوڑ گئی۔

ڈیرہ ایئر پورٹ کی بندش کے خلاف حکم امتناعی (Stay Order)حاصل کرنے کے علاوہ آل پارٹیز کانفرنس بلا کرکے بھر پور احتجاج کے لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق گورنر KPKاور چیئرمین PIAسردار مہتاب خان عباسی کی ڈیرہ دشمنی پرمبنی اعلان جس میں کراچی PIAہیڈ آفس کی جانب سے ایک لیٹر نمبر LAOD-CP.082017کے ذریعے ڈیرہ ائیر پورٹ کی فوری طور پر بند کرکے PIAسول ایوی ایشن ائیر پورٹ سیکورٹی فورس کے تمام عملہ کو ڈیرہ سے ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ڈیرہ ائیر پورٹ کی بندش کی خبر ملتے ہی پورے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے عوامی، تجارتی ، سیاسی ، سماجی، صحافتی حلقوں اور وکلاء تنظیموں میں غم وغصے کی شدید لہر دوڑ گئی۔ عوامی حلقوں نے ڈیرہ ائیر پورٹ کی بندش کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہ چیئرمین PIAسردار مہتاب عباسی کا تعلق PML Nسے ہے۔ اور ان قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ سال اپنے ڈیرہ اسماعیل خان کے انتہائی اہم دورے پر اقتصادی راہداری کے جنوبی حصے کے افتتاح کے ساتھ ساتھ ڈیرہ ائیر پورٹ کو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا درجہ دینے کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ یہاں سے بند تمام PIAکی فلائیٹس کو دوبارہ چلانے کے فوری احکامات جاری کئے تھے لیکن آج ان ہی کے پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق گورنر KPKاور موجودہ چیئرمین PIAسردار مہتاب عباسی نے

اپنے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی پالیسیوں کو دوام بخشنے کی بجائے ان کے احکامات کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ڈیرہ کو ایک بار پھر پسماندگی کے اندھیروں میں دھکیلنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ PIAڈیرہ حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے آمد ن دینے والا ائیر پورٹ تھا اور اقتصادی راہداری اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کے بعد اسکی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ عوامی حلقوں نے ڈیرہ کے MNAمولانا فضل الرحمن سے اس سلسلہ میں کلیدی کردار ادا کرنے

کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مولانا آئندہ الیکشن میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو انہیں فوری طور پر ڈیرہ ائیر پورٹ کی بندش کے خلاف فوری اقدامات اٹھانے چاہیں۔ عوامی حلقوں نے خبردار کیا کہ ڈیرہ ائیر پورٹ کی بندش کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی لینے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی قربانی دی جائے گی اور بھر پور احتجاج کرنے کے لئے بہت جلد APLآل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے گی جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اگر ڈیرہ ائیر پورٹ کی بندش پر عمل ہوا تو 100سے زیادہ عملہ تبدیل ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…