کراچی(این این آئی) رواں مالی سال پاکستان کو 7 ارب 40 کروڑ ڈالر کی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں جس کے بعد خدشہ ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی آجائے گی۔تفصیلات کے مطابق ہاکستان کو رواں مالی سال 7 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض ادا کرنا ہے جس میں 1 ارب 60 کروڑ ڈالر کا سود بھی شامل ہے۔قرضوں کی ادائیگیوں کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی متوقع ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اس وقت ملکی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 14 ارب 37 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔ورلڈ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں نے شرط عائد کر رکھی ہے کہ مزید قرضوں کے حصول کے لیے کم ازکم 3 ماہ کے برآمدی بل کے برابر ذخائر موجود ہونے چاہئے۔