پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور چیمبر آف کامرس 3 سال سے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن سے محروم

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(یو این پی) لاہور چیمبر آف کامرس 3 سال سے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن سے محروم، سابق ڈائریکٹر پبلک ریلیشن نے رولز اینڈ ریگولیشنز کو پامال کرتے ہوئے ادارے کو یرغمال بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس میں ستمبر 2014 تک ڈائریکٹر پبلک ریلیشن کے عہدے پر تعینات رہنے والے شاہد خلیل ’’چمک‘‘ اور اثر و رسوخ کے ذریعے صدرلاہور چیمبر آف کامرس کو ساتھ ملا کر سیکرٹری کی سیٹ پر براجمان ہو گیا جبکہ ڈائریکٹر پبلک ریلیشن کا عہدہ اپنے ماتحت ایک کلیریکل سٹاف کے بندے کے حوالے کر دیا۔ راشدیعقوب نامی کلریکل سٹاف کاایک شخص ستمبر 2014سے صدر و سیکرٹری چیمبر کی ایماء پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشن کے اختیارات غیر قانونی طور پر استعمال کر رہا ہے جس سے چیمبر کی کارکردگی شدید متاثر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سیکرٹری لاہور چیمبر آف کامرس کی سیٹ پر سابق جنرل ، آئی جی یا ڈی آئی جی لیول کا کوئی بندہ میرٹ کے مطابق تعینات ہو سکتا ہے۔ سیکرٹری کی سیٹ پر غیر قانونی طور پر تعینات شاہد خلیل اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے چیمبر کے دیگر عہدیداران کو ڈراتا دھمکاتا ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے جس کی بازگشت ایف آئی اے تک بھی پہنچ گئی ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق صدور و عہدیداران میاں محمد علی، میاں مظفر علی اور میاں مصباح الرحمن نے اس حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ میاں مظفر علی نے عدالت عالیہ میں پٹیشن بھی دائر کی ہے کہ چیمبر میں ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں اور خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے ضابطے کی کارروائی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…