جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں چین کی کمپنی زاؤٹی اپنی گاڑی زی 100 فروخت کے لیے پیش کردی

datetime 1  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان میں چین کی کمپنی زاؤٹی نے اپنی گاڑی زی 100 فروخت کے لیے پیش کردی ہے۔پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق  کمپنی نے زی 100 کے مجموعی ڈیزائن میں 7 جنریشن سوزوکی آلٹو کے ڈیزائن کو مدنظررکھا ہے۔ایک ہزار سی سی کی یور فور ای ایف آئی انجن گاڑی میں دیا گیا ہے جو کہ 68 ہارس پاور 1.0 لیٹر تھری سلینڈر انجن ہے۔اسی طرح اس میں پانچ اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن، الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، پاور ونڈوز، سنٹرل لاکنگ اور ڈیجیٹل انسٹرومنٹل کلسٹر جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔

گاڑی میں ائیر بیگز، اے بی سی پلس ای بی ڈی، سیٹ بیلٹ ری مائنڈر، ریورسنگ سنسر، آٹو میٹک ائیرکنڈیشنگ اور سی ڈی/ ایم پی تھری پلیئر وغیرہ بھی موجود ہیں۔سرخ، سفید، نیلے اور سلور رنگ میں دستیاب یہ گاڑی چینی کمپنی نے پاکستان میں ایچ آر ایل موٹرز کے اشتراک سے متعارف کرائی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک لیٹر پٹرول پر 18.9 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔اس گاڑی کو پاکستان میں 11 لاکھ 72 ہزار روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جبکہ اسے 25 ہزار روپے میں بک کرایا جاسکتا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…