اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سرمایہ کاروں نے ایک ہی دن میں ریکارڈ بناڈالا،’’پاکستان‘‘ نے ریکارڈ توڑ دیئے

datetime 18  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو زبردست تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس 44600،44700،44800،44900، 45000،45100،45200، 45300،45400،45500اور45600کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب92 ارب37 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت82.30 فیصد زائد جبکہ110.28 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم خاندان کے خلاف پانامہ کیس کی سماعت کے باعث کاروبار آغاز منفی زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 44498کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیاتاہم حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز کی جانب سے توانائی ،اسٹیل اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس ایک بار 44600کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔منگل کو مارکیٹ میں مقامی سرمایہ گورپ بھی سرگرم رہے اور نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1113.15پوائنٹس اضافے سے45636.36پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کو مجموعی طور پر15کروڑ83 لاکھ19 ہزار850 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو پیرکی نسبت8 کروڑ3 لاکھ32ہزار 60شیئرززائدہے ۔ مجموعی طور پر373 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے307 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ56 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 92ارب37 کروڑ94 لاکھ92 ہزار735 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 93 کھرب26 ارب70 کروڑ80 لاکھ52 ہزار315 روپے ہو گئی ۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس پاک کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت125.85 روپے اضافے سے2675.00 روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت47.49 روپے اضافے سے1767.49 روپے پر بند ہوئی ۔ نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت73.00 روپے کمی سے3100.00 روپے اور کولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت55.00 روپے کمی سے2300.00روپے پر بند ہوئی ۔منگل کوٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ12 لاکھ52 ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ۔

جس کے شیئرز کی قیمت1.78روپے اضافے سے37.70 روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 89 لاکھ8 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت8پیسے اضافے سے6.69 روپے پر بند ہوئی ۔ منگل کو کے ایس سی 30 انڈیکس 626.53 پوائنٹس اضافے سے 23843.63 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس2385.89 پوائنٹس اضافے سے77903.34 پوائنٹس جبکہ کے ایس سی آل شیئرز انڈیکس656.75 پوائنٹس اضافے سے31839.58 پوائنٹس پر بند ہوا ۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…