اسلام آباد(این این آئی)ایمریٹس اور فلائی دبئی نے توسیعی شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کے بعد دبئی سے چلنے والی دونوں ایئرلائنز مل کر صارفین کو بہترین سفری آپشنز فراہم کریں گی۔ دونوں ایئرلائنز آزادانہ طور پر کام کریں گی لیکن دوسرے نیٹ ورک سے فائدہ اٹھا کر اپنے آپریشنز میں اضافہ لانے کے ساتھ تیزرفتار ترقی کریں گی۔ یہ جدت انگز شراکت داری کوڈ شیئرنگ سے بڑھ کر ہے اوراس میں باہمی شیڈولنگ کے ساتھ جامع نیٹ ورک کی شراکت داری شامل ہے۔
اس شراکت داری کے نئے ماڈل کے تحت فلائی دبئی کے صارفین کو دنیا بھر میں چھ براعظموں پر پھیلے ہوئے ایمریٹس کے وسیع نیٹ ورک تک بلاتعطل کنکٹویٹی حاصل ہوجائے گی۔ دوسری جانب ایمریٹس کے صارفین کو فلائی دبئی کے بہترین علاقائی نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔ دونوں ایئرلائنیں اپنا مرکز دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم کریں گی جہاں وہ اپنے سسٹمز اور آپریشنز کو ہم آہنگ کریں گی تاکہ انتہائی جدید ترین اور دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ کے ذریعے بلاتعطل سفری خدمات کو یقینی بنایا جائے۔ ایمریٹس گروپ کے چیف ایگزیکٹو اور چیئرمین اور فلائی دبئی کے چیئرمین عزت مآب شیخ احمد بن سعید المختوم نے کہا، “یہ ایمریٹس اور فلائی دبئی اور دبئی ہوابازی کے لئے دلچسپ اور اہم پیش رفت ہے۔ دونوں ایئرلائنز نے گزشتہ سالوں کے دوران کامیابی کے ساتھ آزادانہ طور پر ترقی کی ہے اور یہ نئی شراکت داری دونوں کمپنیوں کے لئے بھرپور اہمیت لیکر آئے گی اور دونوں کمپنیوں کے اعزازی ماڈلز سے صارفین، ہر ایئرلائن اور دبئی تک رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔” ایمریٹس کے پاس 259 طیاروں کا وسیع و عریض بیڑا ہے جو دنیا کے 157 مقامات تک سفری خدمات فراہم کرتا ہے۔ فلائی دبئی 58 عدد بوئنگ 737 طیاروں کی بدولت 95 مقامات تک سفری خدمات فراہم کرتا ہے۔ اب دونوں اداروں کا موجودہ مشترکہ نیٹ ورک 216 منفرد مقامات پر مشتمل ہے۔
یہ شراکت داری دونوں ایئرلائنوں کے نیٹ ورکس اور شیڈول کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے لئے کام کررہی ہے جس کی بدولت صارفین کے لئے اپنی سہولت کے اعتبار سے سٹی پیئر کنکشنز کی پیشکش کا آغاز ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ایئرلائنوں کو ایک دوسرے کے اعزازی نیٹ ورکس کے ٹریفک کی معلومات میں مزید مدد ملے گی۔ سال 2022 تک ایمریٹس اور فلائی دبئی کے مشترکہ نیٹ ورک کے مقامات کی تعداد 240 تک ہوجائے گی اور ان مقامات پر 380 طیاروں کا مشترکہ فضائی بیڑا سفری خدمات فراہم کرے گا۔
ایمریٹس اور فلائی دبئی کی ٹیمیں کمرشل، نیٹ ورک پلاننگ، ایئرپورٹ آپریشنز، صارفین کے سفر اور فریکوینٹ فلائیر پروگرام سے منسلک کرنے کے لئے اکھٹے کام کررہی ہیں۔ یہ شراکت داری عملی طور پر آئندہ چند مہینوں میں سامنے آئے گی اور پہلے سے زیادہ کوڈ شیئرنگ کے انتظامات رواں سال کی آخری سہ ماہی کے آغاز میں عمل پیرا ہوں گے۔ انویسٹمنٹ کارپوریشن آف دبئی (آئی سی ڈی) کی جانب سے ملکیت کے ساتھ ایمریٹس اور فلائی دبئی آزادانہ اور الگ الگ انتظامی ٹیموں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔