پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اہم صوبے میں تیل و گیس کے تین بڑے ذخائر دریافت ،زبردست خوشخبری سنادی گئی

datetime 17  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ انرجی لمیٹڈ، پی ای ایل اور او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں تیل و گیس کے تین نئے ذخائر دریافت کئے ہیں جن سے 52.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 765 بیرل یومیہ تیل حاصل ہو گا ٗایران سے پابندیاں اٹھنے کے فوری بعدپائپ لائن پرکام شروع ہوجائیگا۔

کوشش ہے کہ گھریلو صارفین کو سب سے پہلے ترجیحی بنیادوں پر بلا تعطل گیس فراہم کی جائے۔ پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ یونائیٹڈ انرجی لمیٹڈ، پی ای ایل اور او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں تیل و گیس کے تین نئے ذخائر دریافت کئے ہیں جن سے 52.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 765 بیرل یومیہ تیل حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ای ایل نے 24 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 765 بیرل تیل دریافت کیا ہے۔ ٹنڈو محمد خان اور بدین سمیت سندھ میں تیل و گیس کے دریافت ہونے والے نئے ذخائر سے ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سال کے د وران ملک میں 5.2 ٹریلین گیس استعمال کی گئی ہے جبکہ اس عرصہ میں 5.4 ٹریلین مکعب فٹ گیس دریافت ہوئی ہے، اس طرح استعمال ہونے والی گیس سے نئی دریافت ہونے والی گیس کی مقدار زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں سندھ میں تیل اور گیس کے 87 اور پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 7، 7 نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ موجودہ حکومت توانائی میں خود کفالت حاصل کرنے کے لئے تیل اور گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے کے لئے بھی خصوصی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہماری کار کر دگی عوام کے سامنے ہے اور 2018میں فیصلہ عوام کو کرنا ہے ۔ایک اورسوال پر انہوں نے کہاکہ دومرتبہ ڈھائی ڈھائی سال اور چار سال اب حکومت کی۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کے دور ان پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا مری سے وزیر اعظم دریافت ہورہاہے جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایسا نہیں ہے مری کی زمین بنجر ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…