اسلام آباد (آن لائن)بجلی کے استعمال میں کمی اور درآمدی بل میں کمی لانے کیلئے مزید دو درجن سے زائد الیکٹرانک اشیا پر 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ۔ ایف بی آر نے اپنے نوٹیفکیشن نمبر 505 میں پاکستان کسٹمز ٹیرف کے پی سی ٹی ہیڈنگز 8509:8516 کے زمرے میں آنیوالی مزید دو درجن سے زائد اشیا پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے ،ان پی سی ٹی ہیڈنگز کے زمرے میں آنیوالی اشیا میں
ایف بی آر نے پاکستان کسٹمز ٹیرف کے پی سی ٹی ہیڈنگ 8509 میں شامل ہونیوالے آئٹمز جن میں فوڈ گرائنڈر ، فروٹ مکسر ، پھل اور سبزیوں کاجوس نکالنے کی مشینیں، گھروں میں ایسی ہی استعمال ہونیوالے دیگر بجلی کے آلات اور ان کے پارٹس کی ملک میں درآمد پر 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے ۔پاکستان کسٹمز ٹیرف کے پی سی ٹی ہیڈنگز 8516 کے زمرے میں آنے والی بجلی سے چلنے والی مزید14 اشیا کی ملک میں درآمد پر بھی 20فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے ، ان میں الیکٹرک سٹوریج واٹر ہیٹر ، الیکٹرک ایمرشن ہیٹر ، الیکٹرک سپیس ہیٹنگ آپریٹس ، الیکٹرک سوئل ہیٹنگ آپریٹس ، سٹوریج ہیٹنگ آپریٹس اور ایسے ہی دیگر آپریٹس ، الیکٹرو تھرمک ہیر ڈریسنگ ، ہینڈ ڈرائنگ آپریٹس ، ہیر ڈرائرز ، دیگر ہیر ڈریسنگ آپریٹس ، ہیر سٹریٹنگ آپریٹس ، الیکٹرک سموتھنگ آئرن ، مائیکرو یو اوون ، الیکٹرک اوون ، الیکٹرک ککر ، الیکٹرک کوکنگ پلیٹس ، الیکٹرک بوائلنگ رنگز ، گریلررز ، الیکٹرک روسٹر ، الیکٹرو تھیو میٹک اپلائنسز ، الیکٹرک کافی میکر ، الیکٹرک ٹی میکر ، الیکٹرک ٹوسٹر اور ایسی ہی بجلی سے چلنے والی گھریلو استعمال کی دیگر اشیا پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے ۔