اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

’’پاکستان ریلویزکا عید سپیشل‘‘،ٹرینوں کے شیڈول کااعلان کردیاگیا،آپریشن شروع

datetime 22  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان ریلویزکا عید سپیشل ٹرینوں کے حوالے سے آپریشن آج جمعتہ المبارک سے شروع ہو جائے گا۔پاکستان ریلویزاپنی معمول کی ٹرینوں میں ایڈیشنل پسنجر کوچز لگانے کے علاوہ کراچی،کوئٹہ،راولپنڈی اور ملتان سے پانچ عید سپیشل ٹرینیں بھی چلا رہا ہے۔پاکستان ریلویز کا عید آپریشن بُدھ کی رات تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے عید آپریشن کے دوران ٹرینوں میں صفائی کو یقینی بنانے اور وقت کی پابندی کے ساتھ ساتھ ریلوے اسٹیشنوں پر گراں فروشی کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کی ہدائت کی ہے جبکہ آئی جی ریلویز پولیس منیر احمد چشتی نے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹریک کی حفاظت کے لئے سکیورٹی پلان بھی جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی عیدسپیشل ٹرین آج کراچی سٹی سے دن گیارہ بجے روانہ ہوکر خانپور۔ فیصل آباد۔ جہلم سے ہوتی ہوئی کل ہفتے کی رات10بجکر30منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی۔ دوسری ٹرین کوئٹہ سے جمعہ کے دن 11بجکر30منٹ پر روانہ ہوکرجیکب آباد ۔ خانیوال سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 6بجکر55منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی ۔ تیسری سپیشل ٹرین کراچی کینٹ سے 24جون کو دن 11بجے روانہ ہوکر روہڑی۔ بہاولپور۔ سانگلہ ہل کے راستے اگلی صبح 10بجے لاہور پہنچے گی۔چوتھی ٹرین 25جون کو راولپنڈی سے صبح 7بجے روانہ ہوکربوسال، میانوالی کے راستے رات 10بجے ملتان کینٹ پہنچے گی۔ پانچویں سپیشل ٹرین 28جون کو ملتان کینٹ سے صبح 7بجے روانہ ہوکر کندیاں ۔ میانوالی کے راستے رات 10بجے راولپنڈی پہنچے گی۔وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر عید کے بعد مسافروں کے رش کو مدِ نظررکھتے ہوئے معمول کی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگائی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…