اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

گوادرعنقریب دنیا کاجدید ترین شہر،زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( آ ئی این پی )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ سی پیک خطے کے لئے انتہائی اہم ہے، کئی منصوبے اس سال مکمل ہورہے ہیں،ساہیوال کول پاور پلانٹ منصوبے سے 1330 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے،سی پیک کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پر تسلی بخش انداز میں کام جاری ہے۔ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان

بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ملک میں جدید سفری سہولیات کو فروغ دے گا،۔گوادر ماسٹر پلان منصوبے کی تکمیل سے یہ شہر دنیا کے جدید شہر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا،سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ورکرز کی سیکیورٹی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گا۔پیر کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی و اصلاحات احسن اقبال کی صدارت میں سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وفاقی وزیر احسن اقبا ل کا سی پیک منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاکہ سال 2017سی پیک کے لئے انتہائی اہم ہے، کئی منصوبے اس سال مکمل ہورہے ہیں۔ساہیوال کول پاور پلانٹ مکمل ہوگیا ہے، اس منصوبے سے 1330 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔ساہیوال و بجلی کے دیگر منصوبوں سے پیدا ہونے والی بجلی کی مدد سے لوڈشیڈنگ پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔سی پیک کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پر تسلی بخش انداز میں کام جاری ہے۔ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ملک میں جدید سفری سہولیات کو فروغ دے گا۔ملک کی بڑی انجینئرنگ یونیورسٹییاں ریل کے اس منصوبے سے استفادیکیلئے فوری اقدامات کریں۔اساتذہ، ریسرچر زاور طلبہ ریلویکے اس بڑے منصوبے سے علم و تجربے کا حصول ممکن بنائیں۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن جامعات کیساتھ مل کر فوری طور پر ٹرانسپورٹ انجنئیرنگ کے شعبے میں ڈگری پروگرامزمتعارف کرائیں۔چینی یونیورسٹیوں کیساتھ الحاق کرکے ٹرانسپورٹ انجینئرنگ کے شعبے میں جدت کیلئے اقدامات کی جائے۔

گوادر میں انٹرنیشنل ائرپورٹ، ایسٹ بے ایکسپریس وے اور آبنوشی کے منصوبے پر کام فاسٹ ٹریک کیا جائے۔گوادر ماسٹر پلان منصوبے کی تکمیل سے یہ شہر دنیا کے جدید شہر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا۔گوادر ہسپتال منصوبے کی تکمیل سے اس شہر کے عوام کو صحت کی جدید سہولیات میسر آئیں گی۔پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہری ہمارے قومی مہمان ہیں جوملکی ترقی کیلئے ہماری مدد میں مصروف ہیں۔پوری قوم چینی شہریوں کی حفاظت اپنا قومی فریضہ سمجھتی ہے۔سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے ورکرز کی سیکیورٹی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گا۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…