جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو کا شاندار اختتام‘ شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت

datetime 23  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر ‘ اسلام آباد میں جاری پراپرٹی کی نمائش کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ ایکسپو کا افتتاح اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے کیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زمین ڈاٹ کام اس شاندار نمائش پر مبارکباد کی مستحق ہے اور ہماری نیک تمنائیں اِن کے ساتھ ہیں۔

پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر کے دونوں منازل پر اسٹالز کی تعداد 70سے زائد تھی۔پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر میں دو دنو ں میں 50ہزار کے لگ بھگ افراد نے شرکت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے یہ اس سال کا تیسرا بڑا ایکسپوہے۔ لاہور ایکسپو کی کامیابی نے ہمارے حوصلے بلند کر رکھے تھے اور ہمیں یہ یقین تھا کہ اللہ کے کرم سے ہم اسلام آباد میں بھی تاریخی ایکسپو کا انعقاد کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جیسے دو دنوں میں عوام الناس کی بڑی تعداد نے ایکسپو کا رُخ کیا ہے ، اُ س سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ عوام کو اس شعبے میں بے پناہ دلچسپی ہے اوریہی وجہ ہے کہ آنے والے دنوں میں اس شعبے میں سرمایہ کاری کے واضح امکانات موجود ہیں۔۔اُن کایہ بھی کہنا تھا کہ ہم ایسی نمائشیں منعقد کرتے رہیں گے جن سے ملکی معیشت کو بھی خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ ماہ ِرمضان میں پراپرٹی کا شعبہ عموماً سست روی کا شکار ہو جاتا ہے لیکن عید کے فوراً بعد اس شعبے میں خاصی تیزی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔ سی پیک کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ سلک روٹ اور سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے اور اس ایکسپو میں گوادر کے کئی منصوبے بھی سامنے آئے ہیں جن کا براہ راست فائدہ عوام کو ہوا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم اسی سال کے آخر میں اسلام آباد کیلئے ایک اور بڑی ایکسپو کا اہتمام بھی کریں گے۔نمائش میں مزید دلچسپی کیلئے فوڈ اسٹالز ‘ بچوں کی تفریح کیلئے جمپنگ کیسل بھی بنائے گئے تھے ۔ نمائش کے اختتا م پر بذریعہ قرعہ اندازی شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…