اسلام آباد(آئی این پی)اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں 2016-17میں معاشی شرح نمو5.28فیصد رہی ، معاشی ترقی کا ہدف5.7فیصد مقرر کیا گیا تھا اور مہنگائی کا 6فیصد کا ہدف حاصل کر لیا گیا ۔پیر کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میں بتایا گیا کہ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2016-17میں سرمایہ کاری 17.7فیصد ہدف کے مقابلے میں 15.8فیصد رہی جبکہ برآمدات ہدف سے3ارب ڈالر کم رہی ،
24.8ارب ڈالر ہدف کے مقابلے میں برآمدات 21.7ارب ڈالر رہی ، درآمدات 45.2ارب ڈالر کے ہدف سے زیادہ 45.7ارب ڈالر رہی ۔ 9ماہ میں سرکاری قرضوں میں 1200ارب روپے کا اضافہ ہوا ۔ سروے رپوٹ کے مطابق معاشی ترقی ، برآمدات ، سرمایہ کاری سمیت اہم اہداف حاصل نہ ہوئے ۔ زراعت کی ترقی کے ہدف 3.5فیصد، کارکردگی 3.46فیصد رہی ، صنعتوں کی ترقی 7.7فیصد ہدف کے مقابلے میں 5.02فیصد رہی ،