لاہور(آئی این پی) لاہوریوں کا نیٹ میٹرنگ منصوبے کے تحت لیسکو کو بجلی بیچنے کا سلسلہ شروع‘23 صارفین کو سولر پینلز سے بجلی بنانے کا لائسنس جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لیسکو نے نیٹ میٹرنگ منصوبے کے تحت صارفین سے بجلی خریدنے کا آغاز کردیا۔ مذکورہ صارفین مجموعی طور پر 400 واٹ بجلی بنا رہے ہیں جو کمپنی نے خریدنا شروع کردی ہے .صارفین کو جدید میٹرز کی تنصیب بھی کی گئی
جس کی مدد سے وہ کمپنی سے بجلی حاصل بھی کر سکتے ہیں اور کمپنی کو بیچ بھی سکتے ہیں۔ صارفین کی طرف سے سسٹم میں آنے والے یونٹس کو بلوں میں سے نکالنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے یونٹس کو بلوں میں سے نکالنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے. لیسکو کو وزیر اعلی سیکرٹریٹ کلب چوک، بیکن ہاؤس اور محکمہ آبپاشی سمیت دیگر صارفین کی جانب سے لائسنس کے حصول کے لئے درخواستیں دی گئی ہیں۔