پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم ترین ادارے کی آمدن میں اضافہ ،ماضی کے تمام ریکارڈٹوٹ گئے ؟ناقابل یقین انکشاف

datetime 3  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان ریلویز نے اپریل 2017میں آمدن کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں ، مال برداری کی مد میں 1386ملین کمائے گئے ہیں اور اس طرح فریٹ کے شعبہ میں ایک مہینے میں 987ملین کمانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے جو اکتوبر 2015میں قائم کیا گیا تھا جبکہ خواجہ سعد رفیق کے وزیر ریلویز بننے سے قبل اپریل 2013میں ریلویز کی فریٹ یعنی مال برداری میں آمدن محض 322ملین روپے ریکارڈ کی گئی تھی جو اپریل 2017میں 1386ملین سے بھی بڑھ گئی ہے ۔

پاکستان ریلویز کے ترجمان نے اپریل کے آمدن کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کے چارج سنبھالنے سے پہلے اپریل 2013میں مسافروں سے لیے گئے کرایوں کی مد میں 1043ملین آمدن تھی جس میں اپریل 2017میں 800ملین سے بھی زائد اضافہ نوٹ کیا گیا۔ پاکستان ریلویز نے اپریل کے مہینے میں مسافروں سے کرایوں کی مد میں 1846ملین سے زائد کمائے جو عوام کا سفر کے لیے ریلوے پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے اب تک موصول ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2017میں پاکستان ریلویز کی مجموعی آمدن 3500ملین روپے رہی جو اپریل 2013میں محض 1539ملین روپے تھی۔ وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے چیئرپرسن ریلویز مسز پروین آغا، چیف ایگزیکٹو آفیسر محمدجاوید انور ، مشیر ریلویز انجم پرویز اور ممبر فنانس غلام مصطفی سمیت ریلوے افسران اور ہزاروں کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محنت ، دیانت ، میرٹ اورشفافیت کی حکمتِ عملی کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ وہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان ریلویز بحالی ترقی اور جدت کی شاہراہ پر اپنے ہی قائم کئے گئے ریکارڈ توڑرہا ہے اور اب ہم اگلے مالی برس کے لیے اس سے بھی بڑے ٹارگٹ رکھیں گے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نعروں اور وعدوں کی بجائے اعدادوشمار بولتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وہ ریلوے پر خصوصی توجہ د ینے اور اسے سی پیک کا حصہ بنانے پر وزیراعظم نوازشریف کے شکرگزار ہیں جس سے ترقی اور خوشحالی کے نئے درواہوں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم ان تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ عوام کے بھی مشکور ہیں جو مال برداری اور سفر کے لیے پاکستان ریلویز پر اعتماد کررہے ہیں ہم ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…