لاہور (آن لائن) مرغی کے گوشت کی قیمت میں گزشتہ چند روز میں تیزی کا رحجان جاری ہے اور فی کلو گوشت 250 روپے تک پہنچ گیا ہے۔چھوٹا اور بڑا گوشت تو پہلے ہی عوام کی پہنچ سے باہر ہے ، مرغی کے گوشت نے سفید پوشی کا بھرم رکھا تھا مگر گزشتہ تین ہفتے میں اس کی قیمت میں تقریبا 100 روپے فی کلو اضافہ ہو چکا ہے ، پولٹری اندسٹری کے ماہرین کے مطابق سال میں دو سے تین مرتبہ مرغی کے گوشت کی
قیمت میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ بن چکا ہے ، شدید سردی اور شدید گرمی میں پولٹری فارمز میں نئے چوزے نہیں ڈالے جاتے اور اس موسم کے بعد مرغی کے گوشت کی طلب اور رسد میں اضافہ پیدا ہوتا ہے واضح فرق اور پھر قیمتوں کو پر لگ جاتے ہیں اور اب بھی ایسا ہی ہوا دسمبر جنوری کی شدید سردی میں عام پولٹری شیڈز میں چھوٹے جوزے نہیں لائے گئے اور اسی طرح جون جولائی کی خوفناک گرمی کے بعد بھی یہی صورتحال ہوگی۔پولٹری انڈسٹری ماہرین کے مطابق ان حالات کا فائدہ ان بڑے سرمایہ داروں کو مل رہا ہے جنھوں نے موسمی اثرات سے بچاؤ کے لئے جدید ترین شیڈز بنائے ہیں اور اب مارکیٹ میں مرغی کا گوشت کا فراہم کر رہے ہیں۔