اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے ملکی کی معاشی تاریخ میں انوکھے قسم کے پرائزبانڈزمتعارف کرانے کافیصلہ کرلیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ اب ایسے پرائزبانڈزمتعارف کرانے جارہی ہے جوسال بھرمیں پرائزبانڈزکی قرعہ اندازی میں شامل کئے جائینگے جبکہ ان پرائزبانڈزپرسال میں دو مرتبہ منافع بھی دیاجائے گا۔یہ پرائزبانڈزاب اوپن نہیں بلکہ اس شخص کے نام سے جاری کئے جائینگے
جوان بانڈز کوخریدے گاجس کے بعد معلوم ہوجائے گاکہ خریدارایف بی آرکا نادہندہ ہے یانہیں جبکہ بلیک منی رکھنے والے افرادبھی ان پرائزبانڈزکوقرعہ اندازی کے بعد انعام نکلنےپرخریدبھی نہیں سکیں گے ۔ابتدائی طورپر 40ہزارروپے مالیت کے یہ پرائزبانڈزنیشنل سیونگ سکیم جاری کرے گی جبکہ ان کے اجرا سے قبل ای سی سی سے اس کی باقاعدہ منظوری لی جائے گی ۔ان پرائزبانڈزکامقصدملک میں زیرگردش سرمائے میں کمی لاناہے تاکہ قیمتوں میں استحکام لایاجاسکے ۔