منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

لندن میں ایئرانڈیا عملے کی حرکت بھارت کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئی،حیرت انگیز انکشاف

datetime 8  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)برطانوی دارالحکومت لندن کے ہوٹل میں ایئرانڈیا عملے کی حرکت بھارت کیلئے شرمندگی کا باعث بن گئی، لندن ہوٹل کی انتظامیہ نے ائیر انڈیا سے شکایت کی ہے کہ ان کے اسٹاف کا عملہ ہوٹل میں قیام کے دوران اپنے ساتھ ڈبے لاتے ہیں اور اس میں کھانا بھر کر ساتھ لے جاتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ائیر لائن ائیر انڈیا کی انتظامیہ کو اس وقت سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب لندن میں ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے ای میل موصول ہوئی جس میں شکایات کی گئی تھی کہ ائیر انڈیا کا فلائٹ اسٹاف ہوٹل میں قیام کے دوران ناشتے کے لیے خالی ڈبے اپنے ساتھ لاتے ہیں اور پھر ان میں چیزیں بھر کر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں تاکہ بعد میں کھا سکیں۔ائیر انڈیا کے اسٹاف ممبران میں سے ایک نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کچھ افراد اس میں شامل ہوسکتے ہیں کیونکہ کنٹریکٹ ملازمین کو کھانے کا کم الانس دیا جاتا ہے جب کہ فلائٹ کے وقت میں کمی کے باعث کچھ جہاز کا عملہ باکس میں کھانا رکھ لیتے ہیں۔ادھر ائیر انڈیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…