ڈھاکہ(آئی این پی)چین کی سرکاری تعمیراتی کمپنی نے بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ نارائن گنج میں دریا کے اوپر پل تعمیر کرنے کے ایک منصوب پر دستخط کیے ہیں،اخراجات کا تخمینہ 4.49ارب بنگلہ دیشی ٹکے لگایا گیا ہے،یہ پل ڈھاکہ سے 30کلومیٹر شمال مشرق میں تعمیر کیا جائے گا،
چین کی سینوہائڈروکارپوریشن لمیٹڈنے بنگلہ دیش کے روڈ اینڈ ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ تعمیراتی منصوبے پر دستخط کردیئے ہیں،بنگلہ دیشی حکومت اس منصوبے کو سعودی فنڈ ڈیولپمنٹ(ایس ایف ڈی) کے مالی تعاون سے مکمل کرے گی۔اس پل کے ذریعے تین قومی شاہراہوں کو ملا دیا جائے گا اور اسے ڈھاکا اور نارائن گنج کے درمیان رابطوں میں آسانی ہوجائے گی،اس پل کے ذریعے دارالحکومت ڈھاکاکا رابطہ ڈھاکا چٹاگنگ ہائی وے،ڈھاکہ سلٹ ہائی وے اور ڈھاکہ ماوا ہائی وے سے ہوجائے گا۔اس کے علاوہ اس پل کی تعمیر سے نارائن گنج کے دو ذیلی ضلعوں کے ساتھ بھی رابطہ ہوجائے گا۔اس سے قبل بھی چینی کمپنی اور بنگلہ دیشی روڈ اور محکمہ ہائی وے کے درمیان پل کی تعمیر کا معاہدہ ہوچکا ہے