لاہور (آن لائن) عالمی شہرت یافتہ فرم پرائز واٹر ہاؤس کوپرس نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستانی معیشت دو ہزار تیس تک دنیا کی بتیس طاقتور ترین معیشتوں میں شامل ہو گی، فہرست میں پاکستان کا نمبر بیسواں ہے۔وال سٹریٹ جرنل بلومبرگ اور اب عالمی شہرت یافتہ فرم پرائز واٹر ہاؤس کوپرس نے بھی پاکستان کی ترقی کرتی معیشت کی تصدیق کر دی۔ پرائز واٹرہاؤس کوپرس نے 2030 تک کی
طاقتور معیشتوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے فہرست جاری کی ہے۔ دی لانگ ویو The long view نامی اس رپورٹ میں 32 ممالک کی معیشت کا ذکر کیا گیا ہے جس میں پاکستان کا 20واں نمبر ہے۔رپورٹ میں چین پہلے، امریکا دوسرے جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں ان 32 ممالک کے منصوبوں، خریداری کی طاقت اور عالمی مجموعی ملکی پیداوار کا جائزہ لیا گیا تھا۔پرائز واٹر ہاؤس کوپرس کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت 2050 تک دوگنی ہو جائے گی۔ چین، بھارت، امریکا اور انڈونیشیا ٹاپ فائیو میں شامل ہو سکتے ہیں۔ فرانس ٹاپ ٹین جبکہ اٹلی ٹاپ 20 کی فہرست سے نکل جائے گا۔