ارمچی(آئی این پی )سونے کے ذخائر سے مالا مال چین کے خودمختار علاقے سنکیانگ یغور میں 2016کے دوران سونے کے پیداوار 20.5ٹن تک پہنچ گئی۔مقامی حکام کے مطابق سنکیانگ میں پانچ مقامات پر سونے کے ذخائر پائے جاتے ہیں،ان میں الی،ترپان اورتاچینگ شامل ہیں
،2016کے دوران ان علاقوں میں سونے کی پیداوار میں اضافہ ہوا جبکہ آلتے اور ہامی میں پانچ اور دس فیصد تک بالترتیب کمی واقع ہوئی۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 2017میں سنکیانگ سے 22ٹن سونا حاصل کیا جائے گا،جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 7.3فیصد زیادہ ہوگا۔دریں اثناء سونے کی فروخت 6ارب یوآن (875ملین امریکی ڈالر) تک پہنچ جائے گی جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 8.1فیصد تک زیادہ ہوگی،سنکیانگ چین کا سونے کے ذخائر سے مالا مال علاقہ ہے،جہاں سونے کے 28 بیلٹ ہیں اور 600سے زیادہ سونے کی کانیں موجود ہیں،جن میں 200ٹن سے زیادہ سونے کے امکانات ہیں