اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک) سی پیک اورپاکستانی زرعی شعبے سے متعلق بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے اہم پیش گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ممالک کی معاشی درجہ بندی کرنے والی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ ریٹنگز نے پاکستان کی عالمی درجہ بندی ڈی سے بی کر دی ہے اور پاکستان کے معاشی مستقبل کے بارے میں اپنی رائے مثبت رکھی ہے۔
فچ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ،بجٹ خسارے میں کمی اور نظم ونسق میں بہتری کیلئے اصلاحات میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔فچ نے رواں مالی سال میں پاکستان کی درجہ بندی مثبت اور آئندہ مالی سال میں پاکستانی معیشت کی درجہ بندی شاندار ہونے کی پیشگوئی کی ہے جس میں زرعی شعبے کی اچھی کارکردگی اور سی پیک کے تحت بھاری سرمایہ کاری شامل ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈارنے ریٹنگ ایجنسی فچ کی پاکستان کے بارے میں نئی ریٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مثبت رائے پاکستان کی موجودہ معاشی بہتری کے تناظر میں دی ہے۔