اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

گوادر نے چین کا خواب حقیقت میں بدل دیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 5  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پلاننگ کمیشن کے حکام نے کہاہے کہ گوادر کی بندرگاہ کے ذریعے چینی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کا خواب حقیقت میں تبدیل ہورہاہے ۔پلاننگ کمیشن کے حکام نے بتایاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت ملک میں مواصلات کے شعبے میں خطیر سرمایہ کاری کی جارہی ہے، ملک میں 12 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ اس شعبہ میں 33 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کی گنجائش ہے۔

گذشتہ دو سال کے دوران سڑکوں کے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر و ترقی کیلئے 9.5 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے جو آئندہ تین سال تک مکمل کر لیا جائے گا ۔ اس منصوبے کے تحت تین سال کے دوران 1300 کلومیٹر طویل موٹرویز بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ این 85 شاہراہ گوادر بندرگاہ کو سوراب۔کوئٹہ کے قریب نیشنل ہائی وے نیٹ ورک این 25 اورملک کے دوسرے حصوں سے ملانے پر کام مکمل ہو گیاجس کا باضابطہ افتتاح وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کیاہے ، یہ منصوبہ افغانستان اور وسطی ایشیا کے دوسرے ملکوں کے لئے گوادر تک رسائی کا مختصر ترین راستہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء کے ملکوں کے روابط کے استحکام کیلئے کام کر رہا ہے جبکہ سی پیک کے تحت بلوچستان پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے کیلئے کام کیا جا رہا ہے جس سے ملک میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ سڑکوں اور موٹرویز کے موجودہ نیٹ ورک کی بہتری کیلئے کام کیا جا رہا ہے اور اس حوالہ سے پورے ملک میں مساوی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے، حال ہی میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے سیالکوٹ تا لاہور موٹروے کا افتتاح کیا جبکہ ملتان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ ملک میں سڑکوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی اور بہتری سے ملک کی مجموعی قومی پیداوار میں ایک تا 1.5 فیصد کا اضافہ ہو گا

جبکہ ملک میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت گوادر کی بندرگاہ کو ملک کے تمام شہروں کے ساتھ سڑک کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے اور اس وقت ملک میں موٹرویز کے 13 منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…