جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں کلٹس کی جگہ لینے والی گاڑی سیلیریو کیسی اور قیمت کیا ہوگی؟

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سوزوکی پاکستان میں کلٹس کی جگہ سیلیریو متعارف کروا رہی ہے۔ سیلیریوں کی بڑی خصوصیت اس کی ایندھن بچانے کی صلاحیت ہے۔پاک سوزوکی موٹرزنے اکتوبر 2016 میں پاکستان سے کلٹس گاڑی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مارچ دو ہزار سترہ میں پاک سوزوکی موٹرکمپنی پاکستان میں کلٹس

کی جگہ ’’سیلیریو‘‘ متعارف کرائے گی جو 1000 سی سی ہو گی۔ سیلیریو چھوٹی گاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ایندھن بھی بچاتی ہے۔ہزار سی سی انجن کی طاقت رکھنے والی سیلیریو بھارت اورتھائی لینڈ میں متعارف کرائی جا چکی ہے۔ صارفین کی جانب سے اچھےرسپانس کے بعد اسے کلٹس کی جگہ پاکستان میں لانچ کیا جا رہا ہے۔ سیلیریو کی متوقع قیمت 12 لاکھ پانچ ہزار کے لگ بھگ ہوگی۔واضح رہے کہ پاک سوزوکی نے سوزوکی کلٹس گاڑی کی بکنگ یکم فروری سے بند کردی ہے۔پاک سوزوکی موٹرز کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجرمارکیٹنگ کی جانب سے ڈیلرز کو جاری خط میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی سوزوکی کلٹس کی بکنگ یکم فروری سے بند کررہی ہے۔ تاحال بک کیے گئے تمام آرڈرز پورے کیے جائیں گے لیکن سیلز ٹیم کلٹس کی مزید بکنگ نہ کرے۔کمپنی نے کلٹس کو سال دوہزار میں سوزوکی خیبر کے متبادل کے طور پر پیش کیا تھا۔ دوہزار سات تک اسے کاربونیٹر انجن اور پھر ’’ای ایف آئی‘‘ انجن کے ساتھ پیش کیا جانے لگا۔ پاکستان میں گذشتہ چند سال کےدوران کلٹس کی فروخت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔کمپنی نے مہران آٹھ سو سی سی گاڑیوں کو بھی سوزوکی آلٹو 660 سی سی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اکتوبر 2016 میں سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کو پاک

سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے پلانٹ کے دورے کے موقع پرکمپنی حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں مزید بتایا گیا تھا کہ کامیاب ترین ماڈل مہران 800 سی سی کو 2018 تک سوزوکی آلٹو 660 سی سی سے تبدیل کر دیا جائے گا۔پاک سوزوکی موٹرکمپنی کے حکام کا کہنا تھا کہ دو ہزارسترہ میں کمپنی درآمد شدہ سوزوکی گرینڈ وتارا ایس یو وی اور تیرہ سو سی سی سیڈن سیازبھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

celerio celerio1

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…