اسلام آباد(آئی ا ین پی) پنجاب اور اسلام آباد میں18 روز بندش کے بعد سی این جی سٹیشنز دوبارہ کھل گئے،گزشتہ 7سال میں پہلی دفعہ موسم سرما میں سی این جی سٹیشنز صرف 18 دنوں کیلئے بند کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں18 روز بندش کے بعد سی این جی سٹیشن گزشتہ روز شام 6 بجے دوبارہ کھل گئے، سی این جی اسٹیشنز ایل این جی استعمال کر رہے ہیں،گزشتہ سات سال میں پہلی دفعہ موسم سرما میں سی این جی سٹیشنز صرف اٹھارہ دنوں کیلئے بند کئے گئے،چیئرمینآل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ سی این جی سیکٹر کے ساتھ تعاون کرنے پر سوئی نادرن حکام کے شکر گزار ہیں۔