منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

حکومت نے قرضے اتارنے کاانوکھاطریقہ دریافت کرلیا،گھاپھراکربوجھ عوام پربڑھنے لگا

datetime 26  جنوری‬‮  2017

کراچی(این این آئی)حکومت کا قرضوں کے حصول کے لیے شیڈول بینکوں پر انحصار کم ہو گیا ہے جبکہ بجٹ خسارے اور شیڈول بینکوں کو قرضوں کی واپسی کا تمام بوجھ اسٹیٹ بینک کو برداشت کرنا پڑرہا ہے، حکومت اسٹیٹ بینک سے قرض لے کر شیڈول بینکوں کے قرضے لوٹارہی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران بینکنگ سسٹم سے حکومت کو قرضوں کے اجرا میں اضافہ ہوا ہے،

جولائی سے دسمبر 2016کے دوران بینکاری نظام سے حکومت نے 280 ارب 45کروڑ 50لاکھ روپے کے قرضے حاصل کیے جس کے بعد بینکاری نظام سے حاصل کردہ حکومتی قرضوں کا مجموعی حجم 8390ارب روپے تک پہنچ گیا، اس عرصے کے دوران حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے 913ارب 61کروڑ 30لاکھ روپے کے نئے قرضے حاصل کیے جس کے بعد اسٹیٹ بینک سے حاصل کردہ قرضوں کی مالیت 2367ارب 88کروڑ 60لاکھ روپے تک پہنچ گئی، جون سے دسمبر 2016کے دوران حکومت کے شیڈول بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں کی مالیت 633ارب 15کروڑ 80لاکھ روپے کم ہوکر 6022ارب 15کروڑ روپے کی سطح پر آگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں حکومت نے بینکاری نظام سے 90 ارب 68کروڑ 10لاکھ روپے کے نئے قرضے حاصل کیے تھے، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران اسٹیٹ بینک سے لیے گئے حکومتی قرضوں میں500ارب 40 کروڑ روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ شیڈول بینکوں سے لیے گئے قرضوں میں 591ارب 8کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔کومت کا قرضوں کے حصول کے لیے شیڈول بینکوں پر انحصار کم ہو گیا ہے جبکہ بجٹ خسارے اور شیڈول بینکوں کو قرضوں کی واپسی کا تمام بوجھ اسٹیٹ بینک کو برداشت کرنا پڑرہا ہے

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…