کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹیٹ آئل کے گردشی قرضوں میں اضافے کا سلسلہ جاری۔ پی ایس او کے قرضے 270 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کے قرضوں کا پھندا مزید تنگ ہونے لگا۔ پی ایس او کے گردشی قرضے 270 ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور جنریشن کمپنیوں نے پی ایس او کے 138 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔ حب پاور نے پی ایس او کے 71 ارب جبکہ کوٹ ادو نے 23 ارب روپے کے واجبات ادا کرنا ہیں۔
قومی ائیر لائن پی آئی اے نے بھی پی ایس او کے 15 ارب روپے ادا کرنا ہیں۔بڑھتے ہوئے قرضوں کی وجہ سے ادارے کی مالی صورتحال مزید کمزور ہو رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان اسٹیٹ آئل نے وزارت پیڑولیم اور وزارت خزانہ کو قرضوں کی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔پی ایس او ذرائع کے مطابق اگرپی آئی اے نے بروقت ادایگیاں نہ کیں توقومی ایئرلائن کی متعدد روٹس پرپروازیں بندیامتاثرہوسکتی ہیں ۔