لاہور( این این آئی )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹیکس دہندگان کیلئے رواں سال سے ایزی لوڈکی سہولت متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ڈائریکٹر ایکسائز رضوان شیروانی کے مطابق ٹوکن ٹیکس،پراپرٹی ٹیکس ،پروفیشنل ٹیکس ایزی لوڈکے ذریعے بھی جمع کراسکتے ہیں تاہم سروس سنٹرکے ذریعے ٹیکس جمع کرانے پر2فیصدچارجزاداکرناہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سمری منظورکرلی ہے جبکہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے شہری رواں سال جولائی سے ایزی لوڈکے ذریعے ٹیکس اداکرسکیں گے۔