جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

گوادر کیلئے 9.5ارب ڈالر کا پیکج،بڑی خبر سنادی گئی

datetime 8  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)پلاننگ کمیشن کے حکام نے کہاہے کہ گوادر کی بندرگاہ کے ذریعے چینی مصنوعات کی بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کا خواب حقیقت میں تبدیل ہورہاہے ٗ سڑکوں کے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر و ترقی کیلئے 9.5 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے جو آئندہ تین سال تک مکمل کر لیا جائے گا۔حکام نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت ملک میں مواصلات کے شعبے میں خطیر سرمایہ کاری کی جارہی ہے، ملک میں 12 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ اس شعبہ میں 33 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کی گنجائش ہے۔

حکام کے مطابق گذشتہ دو سال کے دوران سڑکوں کے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر و ترقی کیلئے 9.5 ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے جو آئندہ تین سال تک مکمل کر لیا جائے گا ۔ اس منصوبے کے تحت تین سال کے دوران 1300 کلومیٹر طویل موٹرویز بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ این 85 شاہراہ گوادر بندرگاہ کو سوراب۔کوئٹہ کے قریب نیشنل ہائی وے نیٹ ورک این 25 اورملک کے دوسرے حصوں سے ملانے پر کام مکمل ہو گیاجس کا باضابطہ افتتاح وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کیاہے ، یہ منصوبہ افغانستان اور وسطی ایشیا کے دوسرے ملکوں کے لئے گوادر تک رسائی کا مختصر ترین راستہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء کے ملکوں کے روابط کے استحکام کیلئے کام کر رہا ہے ٗ سی پیک کے تحت بلوچستان پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے کیلئے کام کیا جا رہا ہے جس سے ملک میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ سڑکوں اور موٹرویز کے موجودہ نیٹ ورک کی بہتری کیلئے کام کیا جا رہا ہے اور اس حوالہ سے پورے ملک میں مساوی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے، حال ہی میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے سیالکوٹ تا لاہور موٹروے کا افتتاح کیا جبکہ ملتان، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔

پلاننگ کمیشن کے مطابق ملک میں سڑکوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی اور بہتری سے ملک کی مجموعی قومی پیداوار میں ایک تا 1.5 فیصد کا اضافہ ہو گا جبکہ ملک میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت گوادر کی بندرگاہ کو ملک کے تمام شہروں کے ساتھ سڑک کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے اور اس وقت ملک میں موٹرویز کے 13 منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…