لاہور(آئی این پی) انجمن تاجران آل پاکستان خالد پرویز گروپ نے ملک بھر کی تاجر برادری کا اجلاس آئندہ ہفتے لاہور میں طلب کرلیا‘ ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ایک مرتبہ پھر بھرپور تحریک کا آغاز کر نے کا اعلان کرد یا جبکہ تاجر برادری نے سال 2016 کو صنعت وتجارت کیلئے بدترین سال قرار دیدیا۔صدر آل پاکستان خالد پرویز نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے صنعت وتجارت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ پنجاب میں سو سے زائد ٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں۔ ایکسپورٹ پانچ بلین ڈالر گر گئی ہے مگر حکومت سب اچھا کا راگ الاپنے میں مصروف ہے016 میں پراپرٹی اور ودہولڈنگ ٹیکس نے سب سے زیادہ تجارتی سرگرمیوں کو متاثر کیا‘ شہر سمیت ملک بھر کی تاجر برادری کا اجلاس آئندہ ہفتے لاہور میں طلب کرلیا ہے‘ ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ایک مرتبہ پھر بھرپور تحریک کا آغاز کیا جائے گاتاجر برادری کا کہنا ہے کہ تب تک ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی سرگرمیوں میں بہتری نہیں آسکتی جب تک حکومت معاشی پالیسیاں بناتے وقت اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہ لے۔