اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پریس ریلیز زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو اسلام آباد کامیابی سے اختتام پذیر‘ شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت ایک سال میں پانچ ایکسپوز کا انعقاد کر کے انفرادیت اور کامیابی کی مثال قائم کی ہے:

datetime 28  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر ‘ اسلام آباد میں جاری دو روزہ ’’زمین ڈاٹ کا م پراپرٹی ایکسپو ‘‘ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ایکسپو کا افتتاح فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عبدالرؤف عالم نے کیا۔ افتتاح کے بعد زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے اُن کو ایکسپو کا دورہ کروایا۔ پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر کی دونوں منازل پر اسٹالز لگے ہوئے تھے ‘ جن کی تعداد 60سے زائد تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس نمائش میں تقریباً40ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔ نمائش میں مزید دلچسپی کیلئے فوڈ اسٹالز ‘ بچوں کی تفریح کیلئے جمپنگ کیسل بھی بنائے گئے تھے ۔ نمائش کے اختتا م پر بذریعہ قرعہ اندازی شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے تھے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان علی خان نے کہا کہ ہم نے اس سال پاکستان بھر میں پانچ ایکسپوز منعقد کروا کر کامیابی کی مثال قائم کی ہے اور اب 2017ء کے آغاز میں ہم کراچی میں ایک بڑی ایکسپو کا انعقاد کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلا م آباد میں اتنی بڑی اور کامیاب ایکسپو سے خوشی محسوس ہو رہی ہے ‘ تاہم ہمارا سفر جاری رہے گا اور ہم مستقبل میں مزید کامیابیاں بھی اپنے نام کریں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی انتھک محنت کرنے والی ٹیم پر فخر ہے جس نے شب و روز ایک کر کے ایسی کامیاب ایکسپو منعقد کی اور اب دو ہفتوں کے بعد کراچی میں منعقد ہونے والی ایکسپو بھی کامیابی میں اپنی مثال آپ ہوگی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…