لاہور ( آن لائن) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کو تنبیہ کی ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر تیل کی فراہمی روک دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس او کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے ذمہ 83 کروڑ روپے واجب الادا تھے لیکن صرف 43 کروڑ روپے ادا کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث تیل کی متواتر فراہمی نہیں ہو سکے گی۔