اسلام آباد(آئی این پی )کابینہ ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آنے کی وجہ سے غیر ملکی سیاحوں کی پاکستان آمد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ 2015میں 1.2ملین غیر ملکی سیاح پاکستان آئے جو گزشتہ سال کی نسبت 11فیصد اضافہ ہے ۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے ایک دستاویزی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آنے کی وجہ سے گزشتہ سالوں کی نسبت مجموعی طور پر غیر ملکی سیاحوں کی پاکستان آمد میں اضافہ ہوا ہے ۔ 2013میں غیر ملکی سیاحوں کی پاکستان آمد کی تعداد0.5ملین تھی جس میں 2014کے دوران 17.2فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 0.9ملین ہو گئی ۔ 2015میں 1.2ملین غیر ملکی سیاح پاکستان آئے جو گزشتہ سال کی نسبت11فیصد اضافہ ہے ۔
وزارت سیاحت کے تخمینہ کے مطابق پاکستان میں سیاحت اور تجارت سے تقریباً7لاکھ46ہزار افراد منسلک ہیں ۔ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے جرمنی، بھارت، ترکی ، ملائشیا، قازقستان ، شمالی کوریا، کولمبیا اور چین میں 12بین الاقوامی سیاحت کی نمائشوں ،سیمیناروں ،کانفرنسوں میں حصہ لیا۔