اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

اسلام ائیرپورٹ کا منصوبہ تاخیر،اخراجات میں اضافہ ،وجہ سامنے آگئی

datetime 22  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ اسلام ائیرپورٹ کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے جس کا نوٹس لیا جائے۔منصوبہ میں تاخیر سے دیگر مسائل کے علاوہ اخرابات بھی بڑھ رہے ہیں۔

مئی کے مہینے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا تھا کہ پچیس دسمبر2016 تک ائیرپورٹ کی تعمیر کا کام مکمل ہو جائے گا جبکہ وزیر اعظم نواز شریف 14 اگست 2017 کو افتتاح کا اعلان کر چکے ہیں جس پر عمل درامد مشکل ہے۔ ڈ

اکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس منصوبہ کے لئے سڑکوں، واٹر سپلائی اور ٹریٹمنٹ پلانٹ سمیت متعدد معاملات تاخیر کا شکار ہیں۔اس منصونہ کو پانی کی فراہمی کیلئے ایک ڈیم بنانے کا منصوبہ تھا جو ابھی کاغذات میں ہے جبکہ پانی فراہم کرنے والی مجوزہ پائپ لائن کی تعمیر شروع نہیں کی جا سکی ہے کیونکہ ابھی تک اسکاٹینڈر ہی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر مغل نے کہا کہ منصوبہ کے کنسلٹنٹ اور ٹھیکہ دار میں اختلافات کی وجہ سے متعدد کام التورا کا شکار ہو گئے ہیں اور اگر متعلقہ حکام نے فوری مداخلت نہ کی تو منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو جائے گا اور چودہ اگست 2017 کو اس کا افتتاح کرناممکن نہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…