ویانا(آن لائن)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ گیارہ سینٹ کے اضافے سے تیل کی فی بیرل قیمت باون ڈالرتئیس سینٹ ہو گئی جبکہ سونا سستا ہو کر ایک ہزار ایک سو اکتیس ڈالرز اور پچاس سینٹ فی اونس تک آگیا۔ اوپیک ممالک کی جانب سے پیداوارمیں کمی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں گیارہ سینٹ کا اضافہ ہوگیا جس سے فی بیرل خام تیل کی قیمت باون ڈالرز اورتئیس سینٹ ہوگئی۔ دوسری طرف سونا سستاہوا ہے۔ سونے کی فی اونس قیمت میں نوڈالرزکی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی قیمت ایک ہزار ایک سو اکتیس ڈالرز اور پچاس سینٹ فی اونس ہوگئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں