بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

چین اورامریکہ جانے کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تجارت کے ترقیاتی ادارے ٹی ڈی اے پی نے چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 2جنوری2017ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق تین روزہ عالمی نمائش17 سے 19مئی2017ء تک منعقد ہوگی۔ چاول، گوشت، پھل، سبزیاں، خشک پھل اورسمندری خوراک سمیت دیگرمختلف غذائی مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اورعالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے لاس ویگاس امریکا میں منعقد ہونے والے چار روزہ عالمی تجارتی میلے ’’سورس ڈائریکٹ ایٹ اے ایس ڈی ‘‘ میں شرکت کے حوالے سے 31 دسمبر2016ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلے میں کھیلوں کے ملبوسات ، فیشن گارمنٹس اور فیشن اسیسریز تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش کرسکیں گے اور انہیں عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرنے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ عالمی تجارتی میلے کا آغاز19 مارچ 2017ء کو ہوگا جو چار روز تک جاری رہنے کے بعد22 مارچ2017ء کو اختتام پذیر ہوگا اور اس حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈی اے پی) نے چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش’’انٹرٹیکسٹائل شنگھائی ایپرل اینڈ فیبرکس‘‘ میں شرکت کیلئے دو جنوری2017ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا آغاز15 مارچ2017ء کو ہوگا جس میں فیبرکس، لنگری اور تیراکی کے لباس سمیت فیبرکس کی دیگر مختلف مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کو عالمی خریداروں کے سامنے نمائش اور کاروباری باری معاملات طے کرسکیں گے جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ عالمی تجارتی نمائش تین روز جاری رہنے کے بعد17 مارچ2017ء کو اختتام پذیر ہوگی۔ نمائش میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…