ٹوکیو( آن لائن ) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں اضافہ ہے۔ٹوکیو مارکیٹ میں خام ربڑ کے مئی کیلئے سودے 10 ین (4.4 فیصد ) بڑھ کر 239.7 ین (2.11 ڈالر ) فی کلوگرام رہے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کیلئے سودے 740 یوان بڑھ کر 18590 یوان (2699.09 ڈالر) فی ٹن رہے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں جنوری کیلئے خام ربڑ کے سودے 2.6 امریکی سینٹ بڑھنے کے بعد 171.7 سینٹ فی کلو گرام طے پائے۔۔
جبکہامریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کا معاہدہ ہے۔نیویارک مارکیٹ میں وقفے سے قبل برنٹ نارتھ سی کروڈ کے 49 سینٹ (0.9 فیصد ) بڑھ کر 54.95 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 23 سینٹ ( 0.5 فیصد) بڑھنے کے بعد 52.42 ڈالر فی بیرل طے پائے۔۔#/s#
امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 16 ماہ کی بلند ترین سطح پر
6
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں