نیویارک ( آن لائن )عالمی مارکیٹ میں خام تیل نے اونچی چھلانگ لگا دی ،نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج کے لائٹ سوئیٹ کروڈ نے کاروبار ی ہفتے کا اختتام 51 ڈالر 68 سینٹ فی بیرل پر کیا۔عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر یہ بات واضح نہ تھی کہ اوپیک ممبر ممالک پیداوار کم کریں گے یانہیں۔اجلاس سے ایک روز پہلے پیداوار کم نہ کئے جانے کی افواہوں پر نیویارک میں لائٹ سوئیٹ کے سودے 1 ڈالر 75 ڈالرکم ہو کر 45 ڈالر 23 سینٹ پر بند ہوئے۔اوپیک اجلاس میں پیداوار 12 لاکھ بیرل کم کئیجانے پر اتفاق کے بعد خام تیل کی قیمت میں پہلے روز 4 ڈالر 21 سینٹ ،دوسرے روز 1 ڈالر 62 سینٹ اور تیسرے روز 62 سینٹ اضافہ ہوا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں