پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی ،پاکستانی کمپنیوں اورچینی کمپنیوں نے اہم فیصلہ کرلیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی کمپنیوں نے چینی کمپنیوں کے تعاون سے آٹو سیکٹر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، معیار بہتر اور مسابقت کو فروغ ملے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق نئی پانچ سالہ آٹو پالیسی برائے سال2016-21 میں نئے سرمایہ کاروں کیلئے مراعات کے اعلان کے بعد ریگل آٹو موبائلز انڈس لمیٹڈ، یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز پرائیو ٹ لمیٹڈ اور حبیب رفیق پرائیوٹ لمیٹڈ نے چینی کمپنیوں کے تعاون سے پاکستان میں آٹو کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔اس کے تحت نئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی تیاری کیلئے پاکستان میں نئے پلانٹ لگائے جائینگے۔

نجی ٹی وی نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ریگل آٹو موبائلز انڈس لمیٹڈ نے چینی کمپنی ڈی ایف ایس کے موٹرز اور یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے چینی کمپنی لوینگ کے تعاون سے آٹو شعبے میں سرمایہ کا فیصلہ کیا ہے۔اسی طرح حبیب رفیق پرائیوٹ لمیٹڈ نے ڑین ڈونگ وین ڈونگ اور زوٹے انٹر نیشنل کے تعاون سے گاڑیاں جبکہ چینی کمپنی گوانگ ڑو ڈے ین کے تعاون سے موٹر سائیکلز تیار کرنے کیلئے سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔چینی کمپنیوں کے تعاون سے آٹو شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے مقامی کمپنیوں نے وزارت صنعت و پیداوار کے ماتحت ادارے انجینئرنگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں درخواستیں جمع کرادی گئی ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے جرمن کمپنی مان کیساتھ ملکر پاکستان میں مال بردار گاڑیاں تیار کرنے کیلئے سرمایہ کاری کا فیصلہ کیاتھا جس کے تحت پاکستان میں ٹرک، ڈمپر اور ٹریلر تیار کرنے کیلئے پلانٹ لگایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پاک فوج کی ضررویات پوری کرنے کیلئے سالانہ 700 سے 1000 مال بردار گاڑیاں تیار کی جائینگی بعد ازاں کمرشل مقاصد کیلئے مال بردار گاڑیاں تیار کرنے کا عمل شروع کیا جائیگا۔مال بردار گاڑیاں تیار کرنے کیلئے آئندہ2 سے 3 سال میں پلانٹ لگانے کا عمل مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…