گوادر(آئی این پی)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ سی پیک سے خطے کی تین ارب کی آبادی مستفید ہوگی،گوادر بندرگاہ سے خطے کے دوسرے ملکوں کے ساتھ تجارت ہوسکے گی،تجارتی قافلہ نے 3 ہزار کلومیٹر کا کاشغر سے گوادر تک کا طویل سفر طے کیا،آج کا دن تاریخی ہے جو خطے میں تبدیلی کی ضمانت ہے۔اتوار کو ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل محمد افضل تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ تجارتی قافلے نے تین ہزارکلومیٹر کا کاشغر سے گوادر تک کا سفر طے کیا،آج کا دن تاریخی ہے جو خطے میں تبدیلی کی ضمانت ہے،ایک خطہ ایک سڑک کا وژن کے تحت سی پیک منصوبہ اہمیت کا حامل ہے،سی پیک سے خطے کی تین ارب کی آبادی مستفید ہوگی،گوادر بندرگاہ سے خطے کی دوسرے ملکوں کے ساتھ تجارت ہوسکے گی۔محمد افضل نے کہا کہ تجارتی قافلہ جی بی،کے پی کے،پنجاب اور سندھ سے ہوتا ہوا گوادر پہنچا،ایف ڈبلیو او نے دوسال میں بلوچستان میں873کلومیٹر طویل شاہراہیں مکمل کیں۔