اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ملک سے 5ہزارروپے کے نوٹ ختم کرنے کی سفارش کردی۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹرسلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ بڑے نوٹ مرحلہ وار ختم کر دیے جائیں تو لوگ بینکوں میں سرمایہ رکھنے کیساتھ ساتھ ٹرانزیکشن کی طرف جائیں گے جبکہ حکومت کوبینکنگ ٹرانزیکشن میں کافی ٹیکس بھی اکٹھا ہواکریگا۔ اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی صدار ت میں ہوا۔ چیئرمین ایف بی ار نثارخان نے آگاہ کیا کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اخراجات 14فیصد ہوئے۔چیئرمین کمیٹی نے میڈیا میں نئی ایمنسٹی اسکیم کی خبروں کاسوال اٹھاتے ہوئے پوچھاکہ حکومت کامنصوبہ کیاہے؟ تو چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں معاملہ زیر بحث ہے، ایف بی آرکوکوئی تجویز نہیں آئی۔ ادھرپی اے سی ذیلی کمیٹی میں رینٹل پاور پلانٹس سے متعلق آڈٹ اعتراضا ت کے حوالے سے نیب نے رپورٹ پیش کردی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے کرپشن کی روک تھام کےلئے ایک ہزاراورپانچ ہزاروالے نوٹ پرپابندی لگادی ہے ۔
پانچ ہزاروالانوٹ ختم؟ ،دھماکہ دارخبرآگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے اہم خبر
-
خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا
-
بلاسود قرضہ اسکیم، کاروباری افراد کو 5 کروڑ روپے تک قرض
-
امریکا: سزائے موت کی قیدی خاتون دو بار زہر کا انجیکشن لگائے جانے کے باوجود زندہ بچ گئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
-
انوشکا شرما کے ایک آرڈر نے قرض میں ڈوبے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی
-
’ایک صوبائی وزیر اطلاعات نے اپنی فیملی کیلئے 8 کروڑ روپے کے جوتے بنوائے‘
-
حکومت نے قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا
-
طلباء میں الیکٹرک بائیک تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان، مفت ہیلمٹ بھی فراہم کیا جائے گا
-
صارفین کے لیے اہم خبر، نئے بجلی کنکشن پر بڑی رکاوٹ سامنے آگئی
-
اپنی چھت اپنا گھر اسکیم، 3 لاکھ خاندانوں کیلئے قرضوں کا بڑا اعلان
-
ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، پنجاب میں شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا آغاز
-
مارکو روبیو کا ایرانی وفد کو فوری طور پر امریکا چھوڑنے کا حکم



















































