کراچی( آن لائن )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بلندی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔سیاسی بحران میں کمی آتے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی۔ انڈیکس اب تک کی بلند ترین سطح اکتالیس ہزار سات سو پر جاپہنچا۔ہنڈریڈ انڈیکس پچھلے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے اکتالیس ہزار سات سو کی سطح بھی عبور کرگیا۔ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پاکستانی تاریخ میں سب سے زیادہ چودہ سو چھیالیس پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ماہرین نے سرمایہ کاروں کوبڑھتے اعتماد کوسیاسی میدان میں آئی مثبت تبدیلیوں سیتعبیرکیا ہے جبکہ پاکستانی کی عالمی سطح پر ریٹنگ بہتر ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی مارکیٹ میں قدم جما لئے ہیں۔آل شیئر انڈیکس ہو یا اسلامی انڈیکس تمام ہی اعشاریئے تیزی کی جانب نظر آرہے ہیں، کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ہی سیکٹر میں شیئرز کی خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ ٹریڈنگ والیوم بھی 76 کروڑ ساٹھ لاکھ شیئرز سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں