عمران خان کا ایک فیصلہ،پاکستان نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

1  ‬‮نومبر‬‮  2016

کراچی(این این آئی) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس پر پیش رفت کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج و دھرنے کی کال مؤخر کئے جانے کے اعلان اور اسٹینڈرڈ اینڈ پورز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بلند کرنے پر سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا رخ کر لیا جس کے باعث گذشتہ ایک ہفتے شدید ترین مندی سے دوچار رہنے والی اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے او رتقریبا19ماہ بعد انڈیکس میں 1400سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹ 41000پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر دوبار بحال ہو گئی ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں2کھرب سے زائد روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کاحجم80کھرب روپے سے بڑھ کر83کھرب روپے کی سطح پرجاپہنچا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھا گیا

تاہم سیاسی افق پر چھائے بے یقینی کی کیفیت کے بادل چھٹتے ہی سرمایہ کارمتحرک دکھائی دیے اور انہوں نے توانائی ،بینکنگ ،گیس ،ٹیلی کام اور اسٹیل سکٹر میں بھر پور سرمایہ کاری کی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 39900،40000،40100،40200،40300،40400،40500،40600،40700،40800،40900،41000،41100اور41200پوائنٹس کی14بالائی حد عبور کرنے کے ساتھ اس سطح کو کاروبار کے اختتام پر برقرار رکھنے میں کامیاب بھی رہا اور ایک سال7ماہ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ مارکیٹ میں 1400سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ا س سے قبل 31مارچ2015ء کو انڈیکس کاروباری تیزی کے باعث 1307پوائنٹس بڑھا تھا ۔ منگل کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں1406.03پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس39893.84پوائنٹس سے بڑھ کر41299.87پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس793.19پوائنٹس کے اضافے سے22646.58پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس27348.66پوائنٹس سے بڑھ کر28267.64پوائنٹس پربندہوا۔منگل کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں2کھرب75ارب98کروڑ49لاکھ80ہزار306روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا

جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم80کھرب82ارب51کروڑ74لاکھ14ہزار68روپے سے بڑھ کر83کھرب58ارب50کروڑ23لاکھ94ہزار374روپے ہوگیا۔منگل کومارکیٹ میں50کروڑ65لاکھ حصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو17ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ پیرکے روز23کروڑ71لاکھ16ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدودرہی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طورپر440کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے388کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،39میں کمی اور13کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ4کروڑ10لاکھ،بینک آف پنجاب2کروڑ85لاکھ، فرسٹ داؤدبینک2کروڑ25لاکھ،سوئی سدرن گیس کمپنی1کروڑ73لاکھ اورورلڈکال ٹیلی کام1کروڑ64لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے اعتبارسے نیسلے پاکستان کے بھاؤمیں211روپے اوروائیتھ پاک لمیٹڈکے بھاؤمیں88.24روپے کااضافہ جبکہ موری بریورے کے بھاؤمیں52.77روپے اوررفحان میظ کے بھاؤمیں27.50روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…