اسلام آباد(آن لائن)یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمتیں کیا ہونگی؟ حکومت نے اعلان کردیا , وفاقی حکومت نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات 2تا 6روپے75پیسے فی لیٹر مہنگی کرنے کی سفارش کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یکم نومبر سے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات 2تا 6روپے75پیسے فی لیٹر مہنگی کرنے کی سفارش وفاقی حکومت کو کی تھی۔ حکام کے مطابق اوگرا نے پٹرول 2روپے اور لائٹ ڈیزل 6روپے 40پیسے فی لیٹر مہنگا کرنا تھا جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر جی ایس ٹی اور پٹرولیم لیوی میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔ جسکے بعد پٹرول64روپے27پیسے ہائی اسپیڈ ڈیزل 75روپے52پیسے مٹی کا تیل45روپے25پیسے اور لائٹ ڈیزل 43روپے35پیسے کی سطح پر برقرار رہے گا۔