لاہور (آئی این پی) لاہور سمیت پورے پنجاب میں آج (سوموار) سے سی این جی اسٹیشن اور صنعتی سیکٹر کو گیس کی فر اہمی بند کر نے کا اعلان جبکہ2نومبر کے بعد سوئی گیس کی فراہمی کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائیگا ۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق ایل این جی کی درآمد میں کمی وجہ سے 31اکتوبر سے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سی این جی اسٹیشن کو صبح6بجے سے گیس کی سپلائی بند کی جارہی ہے جبکہ صنعتی سیکٹر کو بھی8گھنٹے کیلئے گیس کی سپلائی بند کی جا رہی ہے اور اگر صورتحال بہتر ہو گی تو اس پر2نومبر کے بعد گیس کی فراہمی کر نے یا نہ کر نے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائیگا ۔