ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں میڑوبس کی سروس تو شروع ہوگئی مگرمیڑو بس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرتاحال بن نہ سکا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں میٹروبس منصوبہ توشروع ہوگیا مگر کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر مکمل ہونے میں انتظارکرنا پڑے گا۔کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹرکی چھ منزلہ عمارت کا صرف بیسمنٹ ہی بن سکا ہے اور اب بھی اس کی مکمل تکمیل کےلیےپورا سال درکارہے۔اس منصوبے کے کنٹریکٹرنے بتایاکہ ہمیں اپریل 2016 میں اس سینٹرکا کنٹریکٹ ملا لیکن یہاں ملبہ پڑا ہونے کی وجہ سے دو مہینے تاخیر سے کام شروع کیا گیا۔واضح رہے کہ ملتان میں میٹروبسوں کوفروری دو ہزارسولہ میں روٹ پر ہونا تھا۔