بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چائے والے کاپہلاکنٹریکٹ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چائے بیچنے والے ارشد خان کی تصویرسوشل میڈیاپروائرل ہونے کے بعد اب ارشد خان شہرت کی بلندیوں پرہے کہ اب وہ مزیدچائے نہیں بیچے گا۔اب اس کوکئی بڑے کمپنیوں کی طرف سے سپانسپرشپ ملنےکی اطلاعات ہیں جبکہ کئی نجی ٹی وی چینلزنے اس کوانٹرویوزکے لئے دعوت بھی دی ہیں اوراب ارشدخان چائے والانہیں بلکہ ایک معروف کپڑابنانے والی کمپنی کے اشتہارمیں ماڈلنگ کرے گا۔اس کمپنی نے بتایاہے کہ وہ اپنے فل ورژن کےلئے نئی مہم لانچ کررہی ہے اورارشد #چائے والا،اب ماڈل کے طورپرکام کرے گا۔جس کمپنی کے وہ کام کرے گاوہ اسلام آباد کی ایک کپڑابنانے والی کمپنی ہے ۔
01
02
03
04
05

پاکستان سمیت دنیابھرمیں سوشل میڈیا پرراتوں رات دلوں کی دھڑکن بن جانے والا چائےبنانے والے ارشد خان نے انکشاف کیاہے کہ مجھے دوستوں نے بتایاکہ میں مشہورہوچکا ہوں، لڑکیاں میرے ساتھ تصویریں بنوانے آ رہی ہیں۔ جبکہ ارشد خان نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔ارشدخان دلکش نقوش اورپراثر گہری آنکھیں رکھنے والا اسلام آباد کا چائے والا سوشل میڈیا کی بدولت راتوں رات مشہور ہو چکا ہے، کوئی اسے ہالی ووڈ کے ہیروز سے مشابہہ قرار دے رہا ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ اس کے آگے بالی ووڈ کےہیرو کیا بیچتے ہیں۔ایک نجی ٹی و ی سے گفتگوکرتے ہوئے راتوں رات چائے بنانے سے دھوم بنانے والے ارشد خان نے کہاہے کہ مجھے خود بھی اندازہ نہیں کہ میں راتوں رات اتنا مشہور ہو گیا ہوں۔ ارشد نے کہاکہ مجھے دوستوں نے بتایا کہ میںمشہور شخصیت بن چکا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں ارشدخان نے کہا کہ صبح سے چالیس، پچاس لڑکیاں یہاں آ چکی ہیں جو میری تصویریں اور ویڈیوز بنا کر ساتھ لے گئی ہیں۔ اس نے یہ بھی بتایاکہ کہا کہ اگرآفر آئی تو فلموں میں بھی کام کروں گا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرایک چائے والے کی تصویر نے دھوم مچا رکھی ہے۔ اسلام پشاور موڑ پرسبزی منڈی کے قریب لگنے والے اتوار بازار میں کیمرے کی لینس میں محفوظ ہونے والا یہ لڑکا لوگوں کے دلوں میں گھرکرگیا ہے۔ ٹوئٹر پر بھی چائے والے کی دھوم مچی ہے اور اس کی شہرت سرحد پار تک جا پہنچی ہےاورسرحدپارسے بھی ارشد کوکئی اہم آفریں ہوئی ہیں ۔

سوشل میڈیاپرآئے روزایسی ویڈیوزیاتصویریں وائرل ہوتی رہتی ہیں جن کے بارے میں جان کرسوشل میڈیاکے صارفین کوایک اچھی کہانی پڑھنے کومل جاتی ہے یاکوئی ایساواقعہ جس سے ان کوپڑھنے میں خوشی ہوتی ہے ۔آج کل پاکستان کے سوشل میڈیاپرایک چائے فروش کی تصویروائرل ہے اوراس تصویرکے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہورہے ہیں ۔یہ ایک چائے فروش کی تصویرہے جس کی آنکھیں جسم کا خوبصورت ترین حصہ ہوتی ہیں، اگر یہ خوبصورت ہو تو سونے پر سہاگہ، شاید چائے کے ہوٹل پر موجود اس نوجوان کی آنکھوں میں بھی ایسا ہی کچھ ہے، کہ جو دیکھتا، دیکھتا ہی رہ جاتا۔اگر لوگ کہتے ہیں کہ خوبصورت آنکھیں مار ڈالتی ہیں، تو صحیح ہی کہا ہے اور اس پر قیامت کہ آنکھیں رکھنے والا معصوم بھی نظر آئے تو کیا کہنے ہیں۔بڑی بڑی روشن آنکھیں، دودھ جیسی رنگت اور گلابی ہونٹ گویا سوشل میڈیا پر اس سیدھے سادے نظر آنے والے چائے والے نے دھماکا کردیا۔اسلام آباد کے پشاور موڑ پر سبزی منڈی کے قریب لگنے والے اتوار بازار میں کیمرے کی لینس میں محفوظ ہونے والا یہ لڑکا گویا تصویر اتارنے والے کے دل میں گھر کرگیا۔صرف یہ ہی نہیں ٹوئٹر، فیس بک، انسٹا گرام جہاں جہاں یہ تصویر زینت بنی دیکھنے والے خصوصاً لڑکیاں عش عش کر اٹھیں۔اس چائے فروش کوکسی نے اسے فواد خان تو کسی نے حمزہ علی عباسی سے زیادہ خوبصورت قرار دیا، کسی نے ہالی ووڈ فلموں کا ہیرو تو کسی نے ماڈلنگ کیلئے بہترین گردانا، گویا سوشل میڈیا پر آتے ہی چائے والے کو چائے کے آرڈر کی جگہ مشہور ہونے کے مفت مشورے ملنے لگے۔تو کسی منچلے نے اسے قومی پیار قرار دے دیا۔کسی نے یہ تک کہہ ڈالا کہ کچھ لوگ بناؤ سنگھار پر پیسے خرچ کرکے ماڈل بنتے ہیں، جب کہ کے پی کے میں ماڈل شکل کے لوگ پیدا ہوتے ہیں، جنہیں کسی بناؤ سنگھار کی ضرورت نہیں ہوتی۔کسی عاشق نے تو یہ بھی کہہ ڈالا کہ “زالماچائے پلا دے” ۔ایک نے تو حد کرکے اسے نئی مومنہ مستحسن ہی قرار دے دیا۔اسی طرح کے مزیدکمنٹس اس کی تصویرپرآئے جوایک آدمی جان کرحیران بھی رہ جائے اورکوئی ہنس ہنس کرلوٹ پوٹ جائے ۔جبکہ بھارت میں بھی سوشل میڈیاپریہ تصویرخوب شیئرہورہی ہے اوروہاں کے رہنے والے اپنے مزاج کے مطابق اس پرطرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…