لاہور (این این آئی )لاہور ائیر پورٹ کی توسیع و بحالی کے منصوبے کے لئے 5چینی اور ایک ترک کمپنی نے دلچسپی کا اظہار کر دیا ، منصوبے کے تحت ائیر پورٹ کی 7لاکھ مربع فٹ عمارت کو 35لاکھ مربع فٹ تک توسیع دی جائے گی اور منصوبہ اڑھائی سال میں مکمل ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ائیر پورٹ کی توسیع و بحالی کے لئے 5 چائینز او رایک ترک کمپنی نے دلچسپی کا اظہار کر دیا ہیجن میں سے غیر ملکی ہسپانوی فرم ٹیسپا اور ایشین کنسلٹنگ نے پی سی ون بھی جمع کروادیاہے۔ جس کے مطابق ایئرپورٹ کی توسیع وبحالی کو 4حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں ٹرمینل ، پارکنگ ،داخلی و خارجی راستوں اور مرکزی عمارت کی تعمیر شامل ہے ۔ ائیر پو رٹ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کو تین سال سے کم کیاگیا ہے اور اب یہ منصوبہ اڑھائی سال میں مکمل ہو گا جس پر 77ارب روپے لاگت آئے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی تعمیراتی کمپنی کو 6سالوں میں رقم کی ادائیگی کرنے کی پابندہو گی ۔ توسیعی منصوبے کے تحت ائیر پورٹ کی 7لاکھ مربع فٹ عمارت کو 35لاکھ مربع فٹ تک توسیع دی جائے گی ۔