بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔! شاندارمنصو بے کا افتتاح کر دیا گیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) پورٹ قاسم کراچی پرایم ڈی فوجی فاؤنڈیشن ریٹائرڈ لیفٹنٹ جنرل خالد نواز خان اور چیئرمین پی کیواے آغا جان اختر نے 25 ملین ڈالر سے نئے آئل اسٹوریج ٹرمینل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا جو فوجی ٹرانس ٹرمینل لمیٹڈ، فوجی آئل ٹرمینل اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (فوٹکو) اور ٹرانس گروپ کی مشترکہ سرمایہ کاری سے قائم کیا جارہا ہے۔نئے آئل ہینڈلنگ اینڈ اسٹوریج ٹرمینل میں تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن تیل کی گنجائش ہوگی، ٹرمینل کا پہلا فیز مارچ 2018 تک تیار ہوجائیگا اور ابتدائی طورپر 1 لاکھ 8ہزار میٹرک ٹن تیل ذخیرہ کرسکے گا۔یہ ٹرمینل ہر قسم کی مائع پٹرولیم مصنوعات کو ہینڈل اور اسٹور کرسکے گا جن میں پٹرول، ڈیزل، فیول آئل، کروڈ آئل اور نافتھا شامل ہیں، ٹرمینل فوٹکو آئل جیٹی سے منسلک اور موٹر گیسولین، ڈیزل اور فیول آئل کا بفر اسٹوریج رکھنے کی وجہ سے آئل ٹینکرز کو کم وقت میں تیزی سے آئل ڈسچارج کرنے میں مدد دے گا۔ آئل ٹینکر فی الوقت 1500 ٹن فی گھنٹہ آئل ڈسچارج کرتے ہیں جس سے طویل عرصے تک لنگر انداز رہنے سے جرمانہ دینا پڑتا ہے، فوجی ٹرانس ٹرمینل بننے سے 5 ہزارٹن فی گھنٹہ سے تیل ڈسچارج اور ایک تہائی وقت میں جہاز خالی ہوگا،اس سے کمپنیوں کی 20دن اسٹوریج ضرورت پوری ہوسکے گی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…