پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

چین کا دنیا پر بڑا احسان،ایسا کام کردکھایا کہ کروڑوں افراد دعائیں دینے پر مجبورہوگئے،عالمی بینک کی رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ورلڈ بینک نے کہاہے کہ گزشتہ 25 سال کے دوران دنیا میں شدید غربت کی شرح 35 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد رہ گئی ہے، اور اس حیرت انگیز کامیابی کا سہراچین کے سر ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ورلڈ بنک نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ 1978ء میں کی جانے والی اصلاحات کے بعد سے چین نے حیرت انگیز طور پر غربت پر قابو پایا ہے۔ اس عرصے کے دوران 80 کروڑ سے زائد افراد کو غربت سے نکال کر باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنایا گیا ، لوگوں کی اتنی بڑی تعداد کو غربت سے نکالنے پر نہ صرف چین میں غربت کی شرح میں کمی آئی ہے بلکہ اس کے اثرات مجموعی عالمی اعدادوشمار پر بھی مرتب ہوئے ہیں،ورلڈ بینک کی سینئر ڈائریکٹر برائے غربت اینا روینگانے اس رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہاکہ عالمی پیمانے پر غربت میں کمی کی کوششوں کے لئے بڑی حد تک چین کی کوششیں مثال ثابت ہوئی ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ دنیا میں کوئی ملک دوسروں کو دکھا سکتا ہے کہ شدید غربت میں کمی کیسے کی جاسکتی ہے تو شاید یہ چین ہی ہے۔
چین کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شیئرز خریدنے کیلئے میدان میں آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق نیسڈک کا وفد مذاکرات کیلئے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کریگا۔ نیسڈک اور برطانوی فنڈ نے مشترکہ طور پر شیئرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔دوسری جانب چین کی شنگھائی اسٹاک مارکیٹ بھی پاکستان اسٹاک ایسکچینج کے شیئرز خریدنے کیلئے میدان میں موجود ہے، لندن اور استنبول اسٹاک مارکیٹ ابتدائی دلچسپی کے بعد پیچھے ہٹ چکی ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شیئرزکی فروخت کا عمل نومبر تک مکمل ہونا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ایم ڈی ندیم نقوی نے بتایا کہ شنگھائی اسٹاک ایکس چینج نے پاکستانی مارکیٹ کے اسٹرٹیجک شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ نیجولائی میں چالیس فیصد شیئر کی فروخت کے لئے پیشکشیں طلب کی تھیں۔انھوں نے کہا کہ دلچسپی کا اظہار کرنے والی کمپنیوں کو اکیس اکتوبر تک پیشکش جمع کرانی ہیں۔ اسٹریٹجک شیئرز کی فروخت کے متعلق حتمی فیصلہ نومبر کے آخر تک کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج خطے کی بہترین مارکیٹ ثابت ہورہی ہے، انڈیکس میں رواں سال پچیس فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…